بالاکوٹ میں ہلاکتوں کے سوال پر بھارتی ایئر چیف بھی لاجواب
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بالا کوٹ میں ہلاکتوں کے دعوے بھارت کے گلے پڑے ہوئے ہیں،بھارتی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھانوئے بھی میڈیا کے سامنے لا جواب ہوگئے۔
بھارتی ایئر چیف جب پریس کانفرنس کے دوران بالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں کے سوالات پر کوئی ٹھوس جواب نہ دے سکے تو کہا ہم ہدف کو نشانہ بناتے ہیں ہلاکتوں کو نہیں گنتے۔
صحافیوں نے بالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی جس پر وہ انہیں مطمئن نہ کرسکے۔فضائیہ چیف بی ایس دھانوئے نے کہا ہلاکتوں کی تعداد بتانا حکومت کا کام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘بھارتی فضائیہ حملے میں ہلاکتوں کی وضاحت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
پاکستان کی جانب سے رہا کردہ پائلٹ ابھی نندن کے مستقبل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھارتی ایئر چیف نے کہا کہ ابھی نندن دوبارہ طیارہ اڑا سکتے ہیں یا نہیں اس کا دار و مدار ان کی میڈیکل فٹنس پر ہے۔
جب صحافیوں نے لڑاکا طیارے مگ 21 بائسن کی صلاحیت سے متعلق سوالات کیے تو بھارتی فضائیہ چیف مگ 21 طیارے کا دفاع کرتے رہے۔
بی ایس دھانوئے نے کہا کہ مگ 21 بائسن قابل صلاحیت لڑاکا طیارہ ہے جسے اپ گریڈ کیا گیا ہے جس میں عمدہ ریڈار سسٹم، فضا سے فضا میں ہدف کے نشانہ بنانے کی صلاحیت سمیت جدید ہتھیاروں سے لیس ہے۔
Comments are closed.