بنگلہ دیش میں پاکستان نے کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیا، ٹی 20میں وائٹ واش

62 / 100

فوٹو: آئی سی سی

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش میں پاکستان نے کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیا، ٹی 20میں وائٹ واش، محمد نواز نے آخری شاٹ کھیل کر ڈھوبتی ناو کو پار لگایا، پاکستان نے بنیچ پاور بھی آزما لی۔

بنگلہ دیشی کپتان محمد اللہ نے ایک بارپھر ٹاس جیتا مگر بد قسمتی سے تیسرا میں بھی ہاتھ سے گنوا بیٹھے،میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ صرف 7 کے مجموعی اسکور پر گرگئی جو کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے شاہنواز دھانی کے حصہ میں آئی۔

بعدمیں محمد نعیم اور ون ڈاؤن آنے والے شمیم حسین نے اسکور آگے بڑھایا، محمد نعیم نے 47 جب کہ شمیم حسین نے 22 رنز کی اننگز کھیلی لیکن باقی بیٹرز قابل قدر کارکردگی نہ دکھا سکے۔

http://

پاکستانی بولنگ اٹیک کے آگے بنگلادیش کی بیٹنگ ایک بار پھر خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور کوئی بھی بنگلادیشی کھلاڑی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا ، بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور عثمان قادر نے 2،2 جب کہ شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،تاہم میزبان بیٹرز کو سکور بورڈ بڑا مجموعہ نہ سجانے دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا، دونوں کے درمیان 32 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم بابر اعظم 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد محمد رضوان اور حیدر علی نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن رضوان 40 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے،حیدر علی نے38بالز پر اور 45 رنز کی اننگز کھیلی تاہم آخری اوور میں جب پاکستان کو 8 رنز درکار تھے وہ آؤٹ ہوگئے۔

اختتامی لمحات میں کھیل ڈرامائی صورتحال اختیار کرگیا جب محمد اللہ نے یکے بعد دیگرے 3وکٹیں حاصل کیں، آخری اوور میں درکار 8رنز پہاڑ بن گئے، حیدر علی کا بلہ چلا نہ سرفرازکھیل سکے،محمد افتخار نے چھکالگاکر جیت کے قریب کیا لیکن پھر آوٹ ہوگئے۔

تاہم اس موقع پر محمد نواز وکٹ پر آئے اور جب ایک بال پر2رنز درکار تھے تو محمد نواز نے محمد اللہ کو چوکا لگاکرپاکستان کو فتح دلائی بلکہ بنگلہ دیش کے خلاف وائٹ واش بھی مکمل کرلیا، حیدر علی کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

Comments are closed.