پاکستان میں 5 ماہ بعد ٹک ٹاک کو پھر بحال کردیاگیا

The download page for ByteDance Ltd.'s TikTok app is arranged for a photograph on a smartphone in Sydney, New South Wales, Australia, on Monday, Sept. 14, 2020. Oracle Corp. is the winning bidder for a deal with TikTok’s U.S. operations, people familiar with the talks said, after main rival Microsoft Corp. announced its offer for the video app was rejected. Photographer: Brent Lewin/Bloomberg

65 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں 5 ماہ بعد ٹک ٹاک کو پھر بحال کردیاگیا ہے، پی ٹی اے کی طرف سے جاری اعلامہ میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن بحال کرنے کا اعلان سامنے آیاہے ۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو متعلقہ حکام کی طرف سے واضح یقین دہانی پر بحال کر دیا ہے۔

بتایا گیاہے ٹک ٹاک انتظامیہ نے غیرقانونی غیراخلاقی مواد اپ لوڈ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور پی ٹی اے خود بھی غیراخلاقی اور سماجی اقدار کیخلاف مواد کی مانیٹرنگ جاری رکھے گا۔

http://

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کی بحالی کیلئے پی ٹی اے مسلسل ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطے میں تھی، کمپنی ٹک ٹاک نے غیرقانونی غیراخلاقی مواد اپ لوڈ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پی ٹی اے کے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیاہے کہ متعلقہ کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کے باوجود بھی اگر کوئی غیر قانونی مواد اپ لوڈ کیا گیاتو اپ لوڈ کرنے والوں کو بلاک کردیا جائے گا۔

واضح رہے پاکستان میں ٹیلی کام اتھارٹی نے تقریباً 5 ماہ بعد ٹک ٹاک ایپلی کیشن بحال کی ہے، عیدالاضحیٰ سے قبل 21 جولائی 2021ء کو پی ٹی اے نے ہی ملک بھر میں چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل رواں سال 11 مارچ کو پشاور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی تاہم چند روز بعد ہی ایپلی کیشن حکام کی جانب سے نامناسب ویڈیوز ہٹانے کی یقین دہانی کے بعد ایپلیکیشن بحال کردی گئی تھی۔

http://

عیدالاضحیٰ سے قبل 21 جولائی 2021ء کو پی ٹی اے نے ملک بھر میں چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی اے کے اقدام پر برہمی کا اظہار کیا گیا تھا اور حکام کی جانب سے نامناسب ویڈیوز ہٹانے کی یقین دہانی کے بعد ایپلیکیشن بحال کردی گئی تھی۔

اسی دوران پاکستان کی طرف سے تشویش کے اظہار کے بعدٹاک کی ایک رپورٹ بتایاگیا تھا کہ پاکستانی صارفین کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی 98 لاکھ سے زائد نامناسب اور بیہودہ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئی ہیں۔

Comments are closed.