ٹک ٹاکر حریم شاہ کا لائیو شو میں وزیر داخلہ شیخ رشید کو ٹیلیفون

61 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ کا لائیو شو میں وزیر داخلہ شیخ رشید کو ٹیلیفون وزیر داخلہ نے پہلے کہا بعد میں بات کرنا پھر اسے فون پر جھاڑ پلا دی.

پاکستان میں فحاشی اور سیاستدانوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کر کے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ نے اس بار شو براہ راست شرارت کی اور وہ بھی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ساتھ۔

حریم شاہ نے اپنی اس شرارت کو بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی پروموشن کیلئے استعمال کرتے ہوئے ایک ویب شو کا ٹیزر شیئر کیا جس میں وہ بطور مہمان شریک تھیں۔

شو کے دوران میزبان کی جانب سے حریم شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا اُنہیں لگتا ہے کہ اگر ابھی بھی وہ شیخ رشید احمد کو کال ملائیں تو وہ اُن کا فون اٹھا لیں گے، میزبان کے اس سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ وہ کوشش کر لیتی ہیں.

حریم شاہ نے وہیں شو کے دوران شیخ رشید احمد کو کال ملا دی، حریم شاہ کے موبائل میں شیخ رشید احمد کا نمبر ’شیخو‘ کے نام سے محفوظ تھا جو اس نے میزبان کو دکھایا۔

حریم شاہ کی کال وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اٹھا لی اور کہا کہ وہ انہیں کچھ دیر بعد کال کریں جبکہ حریم شاہ کے اُسی وقت بات کرنے کے اصرار پر شیخ رشید احمد نے حریم شاہ کو ڈانٹ پلا دی۔

حریم شاہ کا شیخ رشید احمد کو کہنا تھا کہ ابھی بات کریں ناں جس کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا۔

http://

حریم شاہ نے کال کاٹتے ہی قہقہہ لگایا اور ملک کے وزیر داخلہ کے ساتھ اس تضحیک آمیز مزاق کو خوب انجوائے کیا میزبان نے بھی اس کی اس کوشش پر انھیں داد دی.

Comments are closed.