کھلاڑیوں پراعتمادکیا تو انہوں نے بہترین نتائج دیے،رمیض راجہ

52 / 100

دبئی(ویب ڈیسک)کھلاڑیوں پراعتمادکیا تو انہوں نے بہترین نتائج دیے،رمیض راجہ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے میں پلئیرز سے چئیرمین نہیں کھلاڑی بن کر بات کرتا ہوں میرے ہوتے کھلاڑیوں کو پریشانی نہیں ہو گی.

دبئی سٹیڈیم کے باہر فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی نے کہا ہمیں محمد رضوان کے جذبہ حب الوطنی سے سیکھنے کی ضرورت ہے فائنل کے بعد پاکستان ٹیم کی قیادت بہت اچھی تھی.

انھوں نے کہا کرکٹ ان چند کھیلوں میں سے ایک ہے جہاں لیڈر شپ اہمیت رکھتی ہے، کھلاڑیوں پراعتمادکیا تو انہوں نے بہترین نتائج دیے، کھلاڑیوں کی اپنی محنت رنگ لائی ہے۔

رمیض راجہ نے کہا کہ میں قومی ٹیم سے چیئرمین بن کر نہیں بلکہ بحیثیت کھلاڑی بات کرتا ہوں،ہم دوستانہ ماحول میں رہتے اور ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں ہمیں شکست سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے.

ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑی متحدد ہوکر کھیلے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی،
حسن علی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کو یہ بات باربار ستائے گی، انہیں اس صورت حال سے نکلنے میں تھوڑا وقت لگےگا.

رمیض راجہ نے کہا کہ اگر میں حسن علی کی جگہ ہوتا تو اس غلطی کے بعد فیلڈنگ ٹریننگ ڈبل کردیتا، انہوں نے مشورہ دیاکہ حسن علی کیچ چھوڑنے کی غلطی کو بار بار یاد نہ کرے، انہیں اپنی غلطی سےسیکھنا ہوگا.

حسن علی سے غلطی ہوئی تو سب نے اس کی حمایت کی، جو بہت اچھی بات ہے۔ وکٹ کیپر کے جذبے کے حوالے سے پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں محمد رضوان سے نیشنل ازم سیکھنےکی ضرورت ہے.

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا رضوان نے بڑے حوصلے سے کام لیا اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ کمنٹری سے متعلق سوال پر رمیض راجہ نے کہا کہ کمنٹری باکس کی کمی کس قدر محسوس کررہا ہوں، یہ بتا نہیں سکتا۔

گفتگو کے دوران انھوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ میرا وعدہ ہے کہ ہماری کرکٹ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی، ہم ایک نیا ہوم سیزن بنائیں گے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ کا پروڈکٹ اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائے گا.

Comments are closed.