ٹی وی اینکر کے بیٹے سمیت4 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

48 / 100

فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ٹی وی اینکر کے بیٹے سمیت4ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیاان پر اسلام آباد میں ایک کالج کے عملے اور طلبہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزامات پر مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

مزکورہ ملزمان کے خلاف ایک شہری نے لڑکی کو ہراساں کرنے کی شکایت کی تھی تاہم مقدمہ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف-11/3 کے پرنسپل ڈاکٹر اسد فیض کی شکایت پر تھانہ شالیمار میں درج کیا گیا ۔

اس مقدمہ میں دفعہ 506 اور 355 کے علاوہ 354 (عورت پر مجرمانہ طاقت کے ساتھ اس کی عزت کو مجروح کرنے کے ارادے سے حملہ) اور پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی 542 (غلط قید کی سزا) دفعات لگائی گئی ہیں۔

گرفتاری کے بعد چاروں ملزمان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا جہاں سے انھیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،ایس پی صدر زون نو شیروان علی نے ایک نجی اخبارڈان سے گفتگو میں بتایا کہ ہفتے کی صبح ہلیپ لائن پر اطلاع دی کہ ویگو میں سوار کچھ افراد ایف-11مرکز پر ایک لڑکی کو ہراساں کر رہے ہیں۔

فون کرنے والے نے پولیس کو گاڑی کے رجسٹریشن نمبر سے بھی آگاہ کیا تاہم بعد میں جب مقدمہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے اس شہری سے رابطہ کیاتو جواب میں اس نے بتایا کہ میں لڑکی کو نہیں جانتا تاہم انھیں ہراساں کرتے دیکھا ہے۔

اسی دوران تقریباً صبح 9 بجے پولیس کوایک اور کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ کچھ افراد اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز میں گھس آئے ہیں اور عملے اور طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایس پی کا کہنا تھا کہ جب پولیس وہاں پہنچی تو دیکھا کہ طالبعلموں اور ان کے والدین کا ایک ہجوم اکٹھا ہے، بعدازاں 4 افراد کو حراست میں لے کر ویگو سمیت شالیمار پولیس تھانے منتقل کردیا گیا۔

ایس پی صدر زون کے مطابق حراست کے وقت وہ افراد شراب کے نشے میں تھے جن کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھی لے جایا گیا تھا۔

اس حوالے سے سینئر صحافی اور آن لائن کے ایڈیٹر شمشاد مانگٹ نے یوٹیوب پر ایک پروگرام میں ٹی وی اینکر کے بیٹے کی گرفتاری کے حوالے سے چند حقائق سے پردہ اٹھایاہے ان کا کہنا ہے کہ بیٹے کی گرفتاری میں باپ کی طرف سے آشیر باد شامل ہے۔

شمشاد مانگٹ کہتے ہیں کہ وہ پہلے بھی بیٹے کے ایک مقدمہ میں ایک تھانے میں چا کر دھمکیاں دے چکے تھے تاہم اس کے باوجود انھیں اس کیس میں سبکی کاسامنا کرنا پڑا، ان کا کہنا تھا کہ جاوید چوہدری لوگوں کو اولاد کی تربیت کے گر سکھاتے ہیں لیکن اپنی اولاد ان کے قابو میں نہیں ہے۔

اسلام آباد: تھانہ شالیمار میں درج کی گئی ایف آئی آر

Comments are closed.