سوات میں سکول وین کو حادثہ، 3 بچے جاں بحق، 30 زخمی

46 / 100

شانگلہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل مٹہ میں سیر کو جانے والے طلبا کی وین حادثہ کا شکار ہوگئی، 3 جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

طلبا کی وین کو مٹہ کے علاقے گبین جبہ میں حادثہ پیش آیا، اسکول وین میں خواز خیلہ کے ایک نجی اسکول کے بچے سیر کیلئے گبین جبہ سیر کیلئے آئے تھے. 

ریسکیو ذرائع کے مطابق سکول وین کو مٹہ سے واپس آتے گبین جبہ میں حادثہ حادثہ پیش آیا، زخمیوں کو مٹہ، خواز خیلہ اور سیدو شریف کے اسپتالوں پہنچایا گیا.

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سیدو شریف اسپتال میں لائے گئے 3 زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ بعض بچوں کے والدین بے خبر ہیں.

دوسری طرف پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے مالک نجیب اور سکول وین کے ڈرائیور سجاد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان پر غفلت برتنے کا الزام ہے. 

Comments are closed.