پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے

52 / 100

لاہور( ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے،مزاحیہ او ر سنجیدہ اداکاری میں خصوصی مقام رکھتے تھے۔

اداکار سہیل اصغر کے اہل خانہ کے مطابق نامور ادکار ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے اس دوران انھوں نے لوگوں سے صحت یابی کیلئے دعا کی بھی اپیل کی تھی۔

اہلخانہ کے مطابق اداکار سہیل اصغر کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر لاہور میں ہی ادا کی جائے گی، موت کی خبر پر ان کے چاہنے والوں نے دلی افسوس اور دکھ کااظہار کیاہے۔

سہیل اصغر پاکستانی مزاح کار، اسٹیج اور ٹی وی اداکار تھے، اُنہوں نے لاہور سے اپنے کریئر کا آغاز کیا،سہیل اصغر نے 1978 سے 1988 تک ریڈیو میں کام کیا، سہیل اصغر نے ریڈیو کے بعد تھیٹر پر اداکاری شروع کی۔

لاہور میں تیار کیے جانے والے مزاحیہ اسٹیج ڈراموں سے انھیں شہرت ضرور ملی لیکن بعد میں انھوں نے سنجیدہ اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا اور ان کی شمولیت ڈرامہ کی کامیابی سمجھی جاتی تھی۔

سہیل اصغر کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں لاگ، خدا کی بستی، کاجل گھر، دکھ سکھ ، حویلی، ریزہ ریزہ، پیاس، چاند گرہن اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

سہیل اصغر نے 2003 میں اُنہوں نے پہلی مرتبہ چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین پر قدم رکھا اور فلم مراد میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اُس کے بعد اُنہوں نے فلم ماہ نور میں بھی کام کیا۔

Comments are closed.