ڈاکٹر نعمان سے معاملہ میری مرضی کے مطابق حل ہوا، شعیب اختر

52 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک)ڈاکٹر نعمان سے معاملہ میری مرضی کے مطابق حل ہوا، شعیب اختر نے یہ بیان صلح کی ویڈیو اور خبر وائرل ہونے کے بعد دیاہے ۔

سابق اسٹار فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مجھے یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ کی مرضی کے مطابق معاملہ حل کیا جائے گا اور معاملہ میری مرضی کے مطابق ہی حل ہوا ہے۔

انھوں نے صلح کے بعد بیان میں کہا کہ سپورٹس اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز سے میرا کوئی ذاتی مسلہ نہیں تھا اور نہ ہے،ڈاکٹر نعمان نیاز اسی رات معذرت کر لیتے تو بات آگے نہ بڑھتی۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں نے تو اسی روز ہی نعمان نیاز کو معاف کر دیا تھا، میں نے پروگرام کے دوران بھی صورتحال کور اپ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن تب کوشش کامیاب نہ ہوئی۔

شعیب اختر نے کہا کہ میرے دل میں نعمان نیاز کیلئے کچھ نہیں ، معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ہے،نعمان نیاز نے غیر مشروط معافی مانگی ہے اس لئے اب معاملہ ختم ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی خصوصی نشریات کے دوران پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کی جارہی تھی، پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور بھی موجود تھے جب یہ بدمزگی ہوئی۔

بظاہرحارث روف کی تعریف کرنے پر ڈاکٹر نعمان نیاز نے پہلے شاہین شاہ کی طرف بات موڑی پھر اچانک براہ راست شعیب اختر سے مخاطب ہو کر لائیو شو میں کہا آپ جاسکتے ہیں۔

Comments are closed.