ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے باضابطہ معافی مانگ لی ، ویڈیو وائرل

58 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک)ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے باضابطہ معافی مانگ لی ، ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اس سے قبل سپورٹس اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز ایک انٹرویو کے دوران معافی مانگی تھی۔

یہ صلح وزیراطلاعات فوادچوہدری کے گھر پر ہوئی ہے اس موقع پر ٹی وی پر حکومت کی بھر پور مخالفت کرنے والے صحافی سلیم صافی بھی وزیر اطلاعات کے گھر موجود تھے جہاں دونوں ناراضگی وزیر اطلاعات نے ختم کرائی اور گلے وہ گلے بھی ملے۔

http://

اس موقع پر ڈاکٹر نعمان نیاز نے ایک بار پھر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر مجھے بہت افسوس ہے جو اسکرین پر ہوا وہ نہیں ہونا چائیے تھا، ہماری 30 سال کی دوستی ہے، جو ختم نہیں ہونی چائیے۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں نے تو نعمان نیاز کو واقعے کی رات کو ہی معاف کردیا تھا مگر بات طویل ہوئی،شعیب اختر نے بتایا کہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ ایم ڈی پی ٹی وی سے بات کرکے میرے خلاف ہرجانے کا نوٹس واپس کروادیں گے۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں اس واقع کے بعد عوامی ردعمل اور پیار کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا،اس کے بعد ڈاکٹر نعمان نے شعیب اختر کو پکڑ کر کہا ہماری دوستی بہت پرانی ہے۔

http://

واضح رہے کہ پی ٹی وی سپورٹس پر ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر کو اٹھ کر جانے کا کہہ دیاتھا، پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور بھی موجود تھے۔

شعیب اختر اس دوران میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث روف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے۔

Comments are closed.