شعیب ملک اور محمد رضوان اگر مگر کے بعد سیمی فائنل کیلئے فٹ قرار

52 / 100

دبئی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)شعیب ملک اور محمد رضوان  اگر مگر کے بعد سیمی فائنل کیلئے فٹ قرار دے دیا گیاہے اور پی سی بی کے مطابق ڈاکٹر وں نے دونوں کو میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب دونوں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شامل ہوں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز دونوں کے فلو ہونے اور کورونا ٹیسٹ لئے جانے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرکے میڈیا میں ان دنوں کے سیمی فائنل کھیلنے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں ۔

شعیب ملک اور محمد رضوان کی فٹنس پر اگر مگر برقرار ہے دونوں کی صحت سے متعلق پی سی بی نے خصوصی اعلامیہ جاری کیا ہے.

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی صحت میں بہتری آئی ہے اور دونوں کھلاڑی بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔

شعیب ملک اور رضوان سے متعلق بتایا گیا ہےکہ میڈیکل پینل دوپہر کے اوقات میں دونوں کھلاڑیوں کا دوبارہ جائزہ لے گا اور حتمی صورتحال کا اندازہ ہو گا۔

محمد رضوان اور شعیب ملک کو نزلے اور بخار کی شکایت اور آج کے سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہونے کی خبروں کے بعد پاکستانی شائقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اب دبئی سے گرین سگنل ملا ہے کہ فی الحال دونوں کھلاڑیوں کی طبیعت ایسی نہیں ہے کہ یہ آج کے میچ میں نہ کھیل سکیں اس کے باوجود پاکستان کے پاس بیک اپ موجود ہے۔

Comments are closed.