ملالہ یوسفزئی نے برطانیہ میں نکاح کر لیا، پر جوش ہوں، نکاح کے بعد بیان

58 / 100

فوٹو: ملالہ ٹوئٹر

ملالہ یوسفزئی نے برطانیہ میں نکاح کر لیا، پر جوش ہوں، نکاح کے بعد بیان

اسلام آباد( ویب ڈیسک) سوات پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے عملی زندگی میں قدم رکھ لیا ہے اور وہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ 

ملالہ یوسفزئی کا نکاح پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک افسر سے ہوا ہے نکاح کی تقریب برمنگھم برطانیہ کے گھر میں ہوئی جس میں دونوں خاندانوں کے افراد نے شرکت کی۔

ملالہ نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں اور کہا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی ہے ۔

http://

ملالہ یوسفزئی نے کہا ہم دونوں اپنی آئندہ زندگی میں سفر کیلئے پرجوش ہیں انھوں دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں سے کہا ہے کہ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر آپریشنز ہیں، عصر ملک نے دو سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ جوائن کیا تھا۔

 رپورٹس کے مطابق عصرملک لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے، عصر ملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔

Comments are closed.