حلفاً کہتا ہوں عمران خان ملک و قوم کیساتھ انتہائی مخلص ہیں، خرم نواز

51 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ میں حلفاً کہہ رہا ہوں کہ عمران خان اس ملک کو آگے لے جانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور وہ ملک و قوم کے ساتھ انتہائی مخلص ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کے حلقہ 52سے منتخب رکن قومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد نواز نے اپنے پبلک آفس میں فراش ٹاون کے رہائشیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ مہنگائی ہونا ایک حقیقت ہے اور اس کی ٹھوس وجوعات بھی ہیں لیکن مہنگائی کے نام پر عمران خان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہاہے۔

راجہ خرم شہزاد نواز، جہانزیب عاصی کے ہمراہ وفد سے گفتگو کر رہے ہیں.

انھوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں عمران خان کا اخلاص ہی دیکھ کر شامل ہوا ہوں، میرے باپ دادا کی یہ پارٹی نہیں ہے لیکن جو لوگ شعور رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں عمران خان کا وژن باقیوں کے مقابلے میں بہت اچھا ، واضح اور اعلانیہ ہے ۔

انھوں نے کہا کہ میں فراش ٹاون اور اپنے حلقہ کے دیگر علاقوں کے مسائل حل کرتے وقت وہاں کے رہائشیوں کی پارٹی وابستگیاں نہیں دیکھتا ہوں ، یہی اصول فراش ٹاون میں بھی اپنایا ہے ، انھوں نے کہابرسوں بعد فراش ٹاون میں ترقیاتی کام شروع کئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے جو شخص اس حلقے کا نمائندہ تھا وہ اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے کا سربراہ بھی رہا اس کے پاس اختیارات بھی زیادہ تھے میں تو اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہوں عام سے ایم این اے ہوں مگر میں آپ لوگوں میں سے ہوں مجھے لوگوں کے مسائل کا ادراک ہے۔

فراش ٹاون کا وفد رکن قومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد نواز سے ملاقات کر رہا ہے. 

راجہ خرم شہزاد نوازنے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں کہا کہ آپ لوگ مجھے ہمیشہ اپنے مسائل ہی بتاتے ہو ، کبھی تعریف بھی کردیا کرو، فراش ٹاون میں سڑکیں پکی ہو چکی ہیں باقی کام بھی جاری ہیں ، حوصلہ افزائی کی تو ہر کسی کو ضرورت ہوتی ہے۔

فراش ٹاون کے مسائل حل کرتے سیاسی وابستگیوں کی تفریق نہیں کی

چیئرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھاکہ جس طرح میں نے فراش ٹاون کے مسائل حل کرتے ہوئے سیاسی وابستگیوں کی تفریق نہیں کی اس طرح آپ لوگ بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے اکٹھے کوشش کریں ، جب الیکشن کاوقت آیا تو باشعور آدمی کوکہنے کی ضرورت نہیں پڑتی لوگ خودفیصلے کرنے میں آزاد ہوتے ہیں۔

سینئر صحافی محبوب الرحمان تنولی اور محمد داؤد رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کے ہمراہ

فراش ٹاون کے وفد نے رکن قومی اسمبلی کو فراش ٹاون کے تاخیر کا شکار ہونے والے کاموں، گلیوں کی بختگی، پانی اور کھانے کے اوقات میں گیس کی کمی یا بندش کے مسائل سے آگاہ کیا ، اس پر خرم نواز نے کہا کہ میں جہانزیب عاصی کے ساتھ رابطے میں ہوں یہ مسائل بھی حل ہوں گے۔

ملاقات میں راجہ خرم نواز نے ڈاکٹر عامر شہزاد کی عدم موجودگی کا بھی ذکر کیا اور ان خدمات کو بھی سراہا ، ان کاکہنا تھا کہ آپ لوگ میرے پاس نہ بھی آئیں تو ڈاکٹر عامر شہزاد اور جہانزیب عاصی مجھے فراش ٹاون کے مسائل سے آگا ہ کرتے رہتے ہیں۔

بعدازاں ، میڈیا گروپ، زمینی حقائق ڈاٹ کام، کی ٹیم سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا کہ میں فراش ٹاون کے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ اگر مالکانہ حقوق کیلئے ہونے والے سروے میں گھروں پر موجودنہیں تھے تو فکر نہ کریں سروے میں گھر کے حوالے سے ڈیٹا بننا ہے اس کے بعد پالیسی فیصلہ ہوگا۔

فراش ٹاون میں واٹر سپلائی اسکیم سے متعلق سوال پر راجہ خرم نواز نے کہا کہ سی ڈی اے نے فراش ٹاون میں سی ڈی اے نے ، ای آر ایس، ٹیسٹ کیاہے لیکن یہاں ٹیوب ویلز کیلئے پانی کی مطلوبہ مقدار نہیں مل سکی اس لئے ہم اب باہر قریبی علاقے میں سروے کررہے ہیں تاکہ وہاں سے پانی فراش ٹاون لایا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ تین ٹیوب ویل لگانے کا ٹینڈر ہو چکا ہے پیپر ورک تقریباً مکمل ہے مگر پانی کی دستیابی کی جگہ زیر غور ہے اور سی ڈی اے کی مشاورت سے جلد اس کا بھی تعین ہو جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے فراش ٹاون میں پانی کی سطح تیزی سے نیچے جانے سے لوگوں کو مشکلات ہیں۔

Comments are closed.