حکومت نے بجلی کی قیمت میں2روپے52پیسے اضافہ کردیا

46 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) شدید مہنگائی میں حکومت نے بجلی کی قیمت میں مزید2روپے 52پیسے اضافہ کردیا، نیپرا نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کی قیمت میں اضافہ حکومت نومبر کے بلوں میں وصول کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ،ذرائع کے مطابق یہ لائف لائن 50یونٹ استعمال کرنے والے ہیں۔
جاری ہے

Comments are closed.