پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان

45 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم تاریخ کا فیصلہ نہ کیا جا سکا.

پی ڈی ایم کا ورچوئل اجلاس مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ہوا جس میں حکومت کو آخری ڈیڈ لائن دے کر فیصلہ کن لانگ مارچ شروع کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ڈی ایم نے 13 نومبر سے صوبائی دارالحکومتوں میں مارچ کا سلسلہ شروع ہوگا، مارچ کا آغاز کراچی سے ہوگا، کراچی کے بعد 17 نومبر کو کوئٹہ میں ریلی ہوگی۔

شیڈول کے مطابق 20 نومبر کو پشاور میں ریلی نکالی جائے گی، آخری ریلی لاہور میں ہوگی، جس کے بعد اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کیا جائے گا.

پی ڈی ایم اجلاس کے بعد اعلان کیا گيا کہ یہ عمران خان سے نجات کی تحریک ہے، پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی، گیس، پٹرول اور دیگراشیا کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے.

انھوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو فوری ریلیف دیا جائے اور آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط عوام کے سامنے لائی جائیں مہنگائی کے باعث غریب عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے.

پی ڈی ایم اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، شاہ اویس نورانی سمیت دیگر رہنما شریک تھےاجلاس میں پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سمیت دیگر امور پر غور کیا.

Comments are closed.