ڈاکٹر نعمان نیاز نےشعیب اختر سے معافی مانگ لی

4 / 100

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) شعیب اختر سے بد سلوکی کرنے پر سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے لائیو شو میں شعیب اختر کے معاملے پر معافی مانگ لی۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے ایک چینل پر بیان میں کہا کہ لوگوں کا میرے رویہ پر ردعمل قابل فہم ہے خود میرے والد نے میرے عمل کی حمایت نہیں کی بلکہ کہا کہ تم غلط تھے.

انھوں نے کہا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا رد عمل آیا وہ بالکل جائز تھا اس کی وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا ، میری غلطی تھی۔

پی ٹی وی کے سپورٹس اینکر جو کہ ان دنوں آف ائیر ہیں نے کہا کہ میں اپنی غلطی پر ایک بار نہیں ہزاروں بار معافی مانگتا ہوں، شعیب اختر اسٹار ہیں مجھے ان کی کرکٹ سے محبت ہے ۔

ایک یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ پروگرام کے بعد والد نے کہا کہ مجھے تم سے یہ توقع نہیں تھی، تم نے غلطی کی، اس وقت شعیب اختر اسٹار اور میں صرف میزبان تھا مجھے معاملہ سنبھالنا چاہیے تھا۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ یہ چیز نہیں ہونی چاہیے تھی جس کا میں خمیازہ بھگتنے کے لیے تیار ہوں اور بھگت بھی رہا ہوں۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے نیوزی لینڈ سے میچ کے بعد ڈاکٹر نعمان نیاز نے اسپورٹس پروگرام میں شعیب اختر کے ساتھ بد سلوکی کرتے ہوئے شو سے چلے جانے کا کہہ دیا تھا.

ورلڈ نشریات جب عروج پر تھی انھیں اس غلطی کے بعد انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر آف ایئر کر دیا گیا اب امید ہے داکٹر نیاز کی طرف سے معافی مانگنے پر معاملہ ختم ہو جائے

Comments are closed.