پاکستان کا انٹرنیشنل فلائٹس مشروط طور پر بحال کرنے کا اعلان

45 / 100

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان نے 10 نومبر سے غیر ملکی پروازیں مشروط طور پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے،پاکستان آنے والوں کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی.

این سی اوسی کی طرف سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 5 نومبر سے پاکستان آنے والوں کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی، 6 سال اور زائد عمر والوں کو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

این سی اوسی نے 10اکتوبر سے نافذ سفری پابندیوں پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان آنے والی پروازوں کی 10 نومبر سے مکمل بحالی نافذ العمل ہوگی۔

سی کیٹگری کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ بی کیٹیگری کے مسافروں کا ٹیسٹ علامات کے بنیاد پر ہوگا.

پاکستان میں آنے والی غیرملکی پروازوں کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیرملکی پروازوں کی مکمل بحالی 10 نومبر سے نافذ العمل ہو گی۔

آرمینیا، بلغاریا، کوسٹا ریکا، عراق، میکسیکو کیٹیگری سی میں شامل ، روس، ایران، جرمنی، ایتھوپیا، فلپائن، افغانستان کیلئے سفری پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 914 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 914 کورونا ٹیسٹ کیے گئے.

ان میں سے 561افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 1.27 فیصد رہی ہے کورونا وائرس سے جاں 11 افراد انتقال کر گئے۔

Comments are closed.