پارلیمنٹ میں30بل پیش ہونگے، وزیراعظم نے اتحادیوں کو اعتمادمیں لیا

46 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس میں انھیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق ارکان کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس اہم ملاقات کا ون پوائنٹ ایجنڈا اتحادی جماعتوں کے ارکان کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے معاملے پر اعتماد میں لینا ہی تھا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا جس میں انتخابی اصلاحات سمیت 30 بل پیش کیے جائیں گے وزیراعظم نے سب سے کہا ہے کہ وہ اجلاس میں بھر پور شرکت یقینی بنائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان غالب ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو بلایا جائے گا جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سمیت دیگر انتخابی اصلاحات اور مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق بل پیش کیا جائے گا۔

اتحادی جماعتوں کے جن ارکان اجلاس میں شرکت کی ان میں ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فروغ نسیم، خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد، جی ڈی اے کی جانب سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور مسلم لیگ ق کے مونس الٰہی شامل تھے۔

اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اہم قومی معاملات پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے کا اقدام مستحسن ہے۔

آج ہی وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے تاہم وزیراعظم نے کالعدم تنظیم کے حوالے سے وزرا ء کو بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ اس پر کمیٹی بن گئی ہے وہی معاملا دیکھے گی۔

Comments are closed.