افریقہ نے لنکا ڈھا دی، انگلینڈ کی آسٹریلیا پر فتح، بٹلر کا طوفانی لاٹھی چارج

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

48 / 100

فوٹو: آئی سی سی

دبئی ( خان افسر تنولی)انگلینڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں روائتی حریف آسٹریلیا کو 8وکٹوں سے جب کہ گروپ
میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو4وکٹوں سے شکست دے دی۔

گروپ ون میں 30 اکتوبر کے دوسرا میچ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھلایا تاہم آسٹریلیوی بیٹسمینوں کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں اور125پر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔

آسٹریلوی بیٹرز انگلینڈ کے بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دیے، کپتان ایرون فنچ تقریباٰ16اوورز میدان میں موجود رہے49بالز کا سامنا کیا لیکن صرف44رنز بنا سکے،ٹیل اینڈرز اننگز کے اختتام مزاحمت نہ کرتے تو تھری فگر ٹوٹل بھی مشکل لگ رہا تھا۔

وارنر اور اسمتھ ایک ایک ، میکسول 6اور مارکس سٹونس صفر پر آوٹ ہوئے، ویڈ نے18،آشٹن ایگر 20،کمنز 12اور سٹارک 13رنز بنا کر نمایا ں رہے،میچ کی آخری گیند پر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن 17رنز کے عوض 3 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے ، جب کہ ووکس اور ملز2،2،لیم اور عادل رشید ایک ایک وکٹ لے سکے۔

انگلینڈ کے اوپنرز نے ہدف کے تعاقب میں طوفانی اننگز کھیلی اور پاور پلے میں 65رنز بنائے،پہلے آوٹ ہونے والے جیسن رائے تھے جو کہ20بالوں پر22رنز بنا سکے ، لیکن دوسرے اینڈ پر جاس بٹلر نے طوفانی اننگز جاری رکھی۔

انگلینڈ کی دوسری وکٹ97پر گری یہ میلان تھے جو 8رن بنا کر آوٹ ہوئے،اس کے بعد برسٹو اور بٹلر نے مزید وکٹ نہیں گرنے دی اور ہدف11.4اوور میں پورا کرلیا، برسٹو16رنز اور بٹلر32بالز پر5چھکوں کی مدد سے 71رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی،سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 143 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے آخری اوور کی 5ویں گیند پر حاصل کیا۔

یہ میچ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا ، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا،پروٹیز کے بولنگ اٹیک کے سامنے ناتجربہ کار سری لنکن بلے باز وکٹ پر رک کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

لنکن اوپنر پاتھن نسانکا کے شاندار 72 رنز کے سوا کوئی دوسرا سری لنکن بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا،چرتھ اسلانکا 21 اور کپان دسن شناکا 11 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹر رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈوین پریٹوریئس 3، 3 وکٹوں کے ساتھ سری لنکن بیٹنگ لائن کو مشکلات کا شکار بنانے کے مرکزی کردار ادا کیا،ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے پہلے 25 پر ریزا ہینڈرکس اور پھر 26 پر کوئنٹن ڈی کوک آوٹ ہوئے۔

رسی ویندر ڈوسن 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو ئے، اس کے بعد کپتان ٹیمبا باوما نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی،انہوں نے 46 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم اختتامی لمحات میں سری لنکن اسپنر ہراسنگا نے یکے بعد دیگر دو وکٹیں لے کر جنوبی افریقہ کو پھنسا دیا۔

تاہم ڈیوڈ ملر نے کگیسو رباڈا کے ہمراہ آخری 2 اوورز میں درکار 25 رنز پورے کرلئے،سری لنکا کے ونندو ہراسنگا 3 جنوبی افریقی بلے باز آؤٹ کرکے نمایاں بولر رہیخ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کو بہترین بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments are closed.