اسلام آباد والوں کیلئے بری خبر، رواں ہفتے پولن شروع، محکمہ موسمیات
اسلام آباد(زمینی حقائق )جڑواں شہروں کے رہائشیوں کیلئے بری خبر، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے پولن سیزن شروع ہونے کا عندیہ دے دیا۔
پولن سیزن شروع ہونے کے نتیجے میں دمہ، شوگر، بلڈ پریشر کے مریضوں کے مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن سیزن شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ مارچ کے آخری ہفتے میں پولن کی مقدار بلند ترین سطح تک پہنچنے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درختوں کے زریعے پولن کی مقدار فی کیوبک میٹر اگر1-114 تک ریکارڈ ہو تو اسے پولن کی کم شرح کہتے ہیں۔
اگر پولن کی مقدار15-89 تک پہنچ جائے تو درمیانہ، پولن کی مقدار فی کیوبک میٹر 90-1499 ریکارڈ کیا جائے تو اس کو بلند سطح کہتے ہیں جبکہ اگر یہ مقدار فی کیوبک میٹر1500 سے تجاوز کر جائے تو اسے بلند ترین سطح سمجھا جاتا ہے۔
اس وقت اسلام آباد میں درختوں (جنگلی شہتوت) سے پولن کی مقدار فی کیوبک میٹر40 ہزار سے بھی تجاوز کرتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں پولن کی مقدار کی مانیٹرنگ کیلئے اسلام آباد کے چار سیکٹروں میں پولن مانیٹرنگ ڈیوائس نصب کئے ہیں جن میں سیکٹر ایچ ایٹ، سیکٹر ای ایٹ، سیکٹر ایف ٹن اور سیکٹر جی سکس شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں پولن 8 اقسام کے پودوں سے پھیلتا ہے جس میں پیپرملبری،اکیشیا،یوکلیپٹس،پائن،گریسس ،کینیبس،ڈنڈیلیئن اور الٹرنیریا شامل ہیں۔
ان8 پودوں میں سے پیپر ملبری(شہتوت) سے پیدا شدہ پولن کی شرح تقریبا 97 فیصد ہے، شہتوت سے پیدا شدہ پولن کی مقدار سیزن کے دوران40 ہزار فی کیوبک میٹرکی سطح تک پہبچ جاتا ہے۔
Comments are closed.