راجہ اصغر کی چیئر مین وزیراعظم معائنہ کمیشن سے ملاقات

46 / 100

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام )راولپنڈی کے سیاسی و سماجی رہنما راجہ محمد اصغرنے تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی دفتر میں راجہ منصور علی سے ملاقات کی. 

راجہ محمد اصغر نے راجہ منصور علی کو وزیراعظم آزاد کشمیرکے معائنہ و عملدرآمد کمیشن کا چیئرمین تعینات ہونے پر مبارک باد دی۔

ملاقات میں تحریک انصاف آزادکشمیر کی سینئر خاتون رہنما شمائلہ حیدر بھی شریک ہوئیں،راجہ اصغر نے امید ظاہر کی کہ راجہ منصور علی ریاست آزادجموں و کشمیر میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرینگے. 

ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ قانون کی حکمرانی،میرٹ کی بالادستی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کر یں گے. 

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں اور حلقے کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے، راجہ منصور نے کہا میں عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں. 

Comments are closed.