پر یس کانفرنس مشکل کام ہے،5منٹ میں میر ی انگریز ختم ہو جائے گی

51 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے اسکاٹ لینڈ سے میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں خوب ہنسایا، بولے زرا جلد ی کرنا 5منٹ میں میری انگریزی ختم ہو جائے گی۔

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان مسکراتے ہوئے پریس کانفرنس میں آئے اور بیٹھتے ہی بولے ۔یار یہ سب سے مشکل کام ہے، پانچ منٹ ہیں آپ لوگ کتنے سوال کرو گے؟

محمد نبی کا یہ مزاحیہ جملہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہاہے اور سب اسے خوب انجوائے کررہے ہیں،محمد نبی کرکٹ گیم میں تو زبر دست اور لاجواب کارکردگی دکھاتے ہیں لیکن انگریزی میں پھنس جاتے ہیں۔

میچ کے اختتام پر افغانستان کے کپتان محمد نبی نے پریس کانفرنس کی جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، اس دوران ایسا جملہ کہہ دیا جس سے وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

http://

انہوں نے پریس کانفرنس کے لئے بیٹھتے ہی کہا سب سے مشکل کام ہے یہ۔ پھرانہوں نے رپورٹرز سے سوال کیا کہ کتنے سوالات ہیں؟ 5 منٹ میں میری انگریزی ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ محمد نبی راشد خان کی جانب سے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ٹیم کے کپتان بنائے گئے تھے اورافغانستان کی ٹیم سپر 12 میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ 2 میں موجود ہے، پاکستان اور افغانستان 29 اکتوبر کو دبئی میں ٹکرائیں گی۔

Comments are closed.