ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم آفس کا بیان
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کمان کی تبدیلی کے وقت سے متعلق جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی سلیکشن کیلئے جاری مشاورتی عمل میں وزارت دفاع سے افسران کی فہرست موصول ہوئی اور وزیراعظم نے تمام نامزد افسران کے انٹرویو کیے۔
During this process a list of officers was received from ministry of Defence. Prime Minister interviewed all the nominees. A final round of consultation was held between the Prime Minister and Chief of Army Staff today.
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) October 26, 2021
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت کا فائنل راونڈ ہوا اور تفصیلی مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کی منظوری دی گئی۔
After this detailed consultative process, name of Lt..Gen. Nadeem Anjum was approved as new DG ISI.
The designate DG ISI shall assume charge on 20th November, 2021.
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) October 26, 2021
ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق نامزد ڈی جی آئی ایس آئی 20 نومبر2021 کو چارج سنبھالیں گے۔
واضح رہے وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دی۔
Comments are closed.