گرفتار انڈین پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیاگیا
اسلام آباد(زمینی حقائق)پاکستان نے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈرا بھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ونگ کمانڈر ابھی نندن مگ 21 طیارہ آزاد کشمیر میں تباہ ہونے کے بعد پاکستان کی قید میں آیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے امن کی علامت کے طور پر ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان نے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بین الاقوامی قوانین کے تحت عزت سے قید میں رکھا۔ اور عالمی قوانین کے مطابق بھارتی پایلٹ سے سلوک کیا گیا اور اس ے قانون اور روایات کے مطابق محفوظ رکھا گیا۔
حوالگی کے موقع پر دفتر خارجہ میں تعینات ڈی جی انڈیا بھی موجود تھے بھارتی سفارتخانہ میں تعینات ائیر اتاشی جی ڈی ساتھ جائیں گے۔
اس سے قبل بھارتی اتاشی کے ساتھ گیٹ تک لایا گیا اور پھر بی ایس ایف کے حوالے کردیا گیا، یاد رہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا۔
یادر رہے پاک فضائیہ کی کارروائی میں ستائس فروری کو دو بھارتی طیارے تباہ اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہو گیا تھا۔
Comments are closed.