خیبرپختونخواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان

46 / 100

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیاہے۔

خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان اضلاع میں 19 دسمبر کو پولنگ ہوگی.

الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں جن 17اضلاع میں انتخابات ہونگے ان میں مالاکنڈ، ڈی آئی خان، پشاور ، لکی مروت، بنوں اور دیگر اضلاع شامل ہیں.

ہزارہ ڈویژن کے صرف ضلع ہری پور پہلے مرحلے میں میں بلدیاتی انتخابات ہوں جے جبکہ باقی اضلاع کا انتخابی شیڈول اس میں شامل نہیں ہے.

ضلع ایبٹ آباد مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن کے باقی 7 اضلاع میں دوسرے مرحلے میں انتخابات ہونگے،کاغذات نامزدگی 4 نومبر سے 8 نومبر 2021 تک جمع ہونگے.

Comments are closed.