مر جاوں تب بھی مانی پہلے میچ دیکھے گا پھر مجھے دفنائے گا، حرا مانی

45 / 100

کراچی(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حرا مانی کے شوہر مانی کرکٹ کے دلدادہ ہیں اس حوالے حرا مانی کا کہنا کہ میں مر بھی جاوں تو پہلے میچ دیکھیں گے پھر مجھے دفنائیں گے۔

ورلڈ کپ ہو وہ ٹی ٹوئنٹی اور کرکٹ بخار نہ ہو۔ یہ نہیں ہوسکتا۔ایسے میں اگر پاکستان اور بھارٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں تو پھر حرا مانی کی بات پر یقین کرنے کے سوا کوچارہ نہیں ہے۔

حرا مانی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام جشن کرکٹ میں بطور مہمان آئی تھیں اس دوران انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے بڑی دلچسب بات بتائی، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میچ مانی کی ترجیح ہوتی ہے۔

اداکارہ حرا مانی پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق اپنے شوہر اداکار مانی کی دلچسپ فرمائش بتائی، کہتی ہیں کہ مانی کو کرکٹ سے اتنا لگاو ہے کہ میں مربھی جاوں تو پہلے میچ دیکھیں گے پھر مجھے دفنائیں گے۔

آج شام ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے لیے کروڑوں شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ فنکار بھی بے چین ہیں اور سب نے میچ دیکھنے کیلئے خصوصی پروگرام بنا رکھے ہیں۔

حرا نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران مانی چاہتا ہے کہ میں کہیں چلی جاؤں۔ اگر میں مربھی رہی ہوں، تو مانی پہلے میچ دیکھیں گے اور پھر مجھے دفنائیں گے۔

حرا مانی نے کل ہونے والے پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے پر کہا کہ ان کی دعا ہے کہ پاکستان میچ جیت جائے،پروگرام جشن کرکٹ کے سیگمنٹ 500 کی دوڑ میں اداکارہ حرا مانی، مہوش حیات کو شکست نہ دے سکیں۔

حرا مانی نے 500کی دوڑ میں 432رنز اسکور کیے،اس موقع پر اداکارہ نے ساتھی اداکارہ مہوش حیات کی تعریف بھی کی،حرا مانی نے کہا کہ مہوش حیات بہت اچھی اور ذہین اداکارہ ہیں۔

اداکار ہ حرا مانی نے انکشاف کیا کہ 60 فیصد پاکستانیوں کو پہلی نظر میں پیار ہو جاتا ہے، مجھے بھی مانی کو ٹی وی پر پہلی بار دیکھتے ہی پیار ہوگیا تھا۔

Comments are closed.