پاکستان قدرتی آفات کے باعث ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہوا، معین الحق

46 / 100

چھانگشا(شِنہوا)چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان جنگلات کے وسائل کی کمی اور بار بار قدرتی آفات کا سامنا کرنے کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

وہ بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کے پہلے عالمی اقتصادی ترقی و سلامتی فورم کے ذیلی فورم دی بیلٹ اینڈ روڈ اقدام: مشترکہ ترقی و مشترکہ سلامتی سے خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے کہا پاکستان اور چین کی حکومتیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں پاکستان میں سبز ترقی کا فروغ اہم ترین ایجنڈا ہے۔ پاکستان موسمیاتی پالیسوں کے ذریعے پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔

معین الحق نے کہا کہ مزید کہا کہ پاکستانی حکومت قابل تجدید توانائی پر توجہ دے رہی ہے اور اس حوالے سے بہت کچھ متعلقہ منصوبے ہیں جن میں زیادہ ترپن بجلی ، شمسی توانائی اور ہوائی توانائی کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ 10 سالوں میں توانائی کی انتہائی سنگین قلت کا سامنا رہا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبیکے فلیگ شپ منصوبے کے طور پر ، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کو تبدیل کرنے،نجی شعبے اور زراعت کی ترقی اور روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کرنے میں معاون ہے۔

واضح رہے کہ بی ایف اے کا پہلا گلوبل اکنامک ڈویلپمنٹ اینڈ سیکورٹی فورم 18 سے 20 اکتوبر تک چین کے وسطی صوبے ہونان کے صدرمقام چھانگشا میں ہو رہا ہے۔

Comments are closed.