پی ڈی ایم احتجاج کرے لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے، وزیر داخلہ

45 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے انتخابات سے قبل کئی نئے اتحاد بنیں گے بلکہ الیکشن سے پہلے نون اور شین کے بعد ایک اور مسلم لیگ بھی جنم لے گی۔

اسلام آباد میں پولیس لائنز میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ پی ڈی ایم نے میرے شہر کو چنا، انہیں کہتا ہوں کہ بڑے شوق سے احتجاج کریں۔

انھوں نے کہا کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ ماننے کا مطلب ہوگا کہ پاکستان یورپی ممالک سے باہر ہوجائے گا۔

فرانسیسی سفارتکار سے ہٹ کر ملک میں مدینہ کی ریاست کے قیام کے لیے وزیر اعظم عمران خان کام کررہے ہیں جبکہ فرانسیسی سفارتکار کو بے دخل کرنے سے ہمارے یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کشدیدہ ہوجائیں گے.

انہوں نے کہا کہ ختم نبوتﷺپر مکمل یقین ہے اور اگر کوئی شخص مجھ سے بڑا دعویدار ہے جس نے ختم نبوتﷺ کے معاملے پر مجھ سے زیادہ قید کاٹی ہے تو مجھے بتائے میں گھر جا کر اس کو مبارک باد دوں گا۔
امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے ن اورش الگ الگ ہیں
وزیرداخلہ نے کہا قانون کو ہاتھ میں نہ لیں تو کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوگا، اپوزیشن اگر انتخابات سے قبل انارکی پھیلائے گی تو خود اپنے لئے گڑھا کھودے گی، امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے ن اورش الگ الگ ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جس قدر اپوزیشن جماعتوں کو میڈیا کی توجہ حاصل ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں جمہوری اور سیاسی آزادیاں ہیں پی ڈی ایم نے قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا وہ اپنا جمہوری حق استعمال کرسکتے ہیں۔

شیخ رشید نے خبردار کیا کہ اگر پی ڈی ایم یا ٹی ایل پی نے قانون ہاتھ میں لیا تو ان کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگاعمران خان کی تمام صورتحال پر نظر ہے۔

Comments are closed.