پاکستان کو جنوبی آفریقہ کے ہاتھوں شکست، حسن علی’حارث روف کی دھلائی

45 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کے ورپ اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو6وکٹوں سے ہرا دیا، حسن علی کی خوب پٹائی ہوئی چار اوورز میں52رنز دیئے، آخری اوور میں19رنز کا دفاع نہ کرسکے۔

ابوظہبی میں کھیلئے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان تمبہ بو وہما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کا موقع دیا، پاکستان کی طرف سے رضوان اور کپتان بابراعظم نے سلو اسٹارٹ لیا اور چوتھے اوور میں بابراعظم 15رنز بنا کر ربادا کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔

پہلی وکٹ 27رنز پر گری جب کہ36رنز پر محمد رضوان بھی 19بالز پر19رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، نورتجے کی بال پر مہاراج نے کیچ کیا، دسویں اوور میں66رنز پر تیسری وکٹ گری جب محمد حفیظ14بالز پر13رنز بنا کر مہاراج کی وکٹ بنے کیچ کپتان نے لیا۔

فخر زمان نے جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 5چھکے شامل تھے وہ 28بالز پر 52رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، پاکستان کا اسکور جب 19اوور میں170تھا تو آصف علی 18بالز پر دو چھکوں کی مدد سے 32رنز بنا کر ربادا کی بال پر بولڈ ہوئے جب کہ173پر شعیب ملک بھی20بالز پر28رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، پاکستان نے مقررہ 20اوور میں6وکٹوں کے نقصان پر186رنز بنائے۔

شاداب4اور حسن علی 11رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، جنوبی افریقہ کی طرف سے ربادا نے 3، نورتیج اور مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ تبریز شمسی کو صرف4بالز ہی کرا سکے۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ تیسرے اوور میں گری جب ڈی کوک 6رنز بنا کر14رنز کے مجموعی سکور پر عماد وسیم کی بال پر آصف علی کی وکٹ بنے،15کے مجموعی اسکور پر عما د وسیم نے ریزا ہنڈرک کو بھی 7رنز پر کلین بولڈ کردیا۔

جنوبی افریقہ کے تیسر ے آوٹ ہونے والے کھلاڑی تمبہ تھے جو کہ122کے مجموعی اسکور پر46رنز بنا کرشاہین شاہ کی بال پر وکٹ کیپر رضوان کو کیچ دے بیٹھے،162پر کلاسن کو بھی شاہین شاہ آفرید ی نے ہی کلین بولڈ کیا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے پاکستانی باولرز کی پٹائی کرنے والے وینڈر ڈوسن تھے جو کہ51بالز پر 4چھکو ں اور10چوکوں کی مدد سے101رنز بنا کرناقابل شکست رہے ، ملر بھی8رنز پر ناٹ آوٹ واپس آئے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی سب سے مہنگے باولر ثابت ہوئے اور انھوں نے4اوورز میں52رنز دیئے،حارث روف نے3اوورز میں33رنز دیئے جب کہ شاہین آفریدی اور عماد وسیم نے2,2وکٹیں حاصل کیں۔

Comments are closed.