شوکت ترین کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے ایوب آفریدی سے استعفیٰ لے لیا گیا

45 / 100

پشاور (زمینی حقائق ڈاٹ کام) شوکت ترین کو کابینہ میں ایڈجسٹ کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے سینیٹر ایوب آفریدی سے سینیٹ کی نشست سے استعفٰی استعفیٰ لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت کا پیغام ملنے کے بعد ایوب آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کر دیا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ایوب آفریدی کو کھپانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا مشیر برائے سیفران تعینات کیا جائے گا اور ایوب آفریدی کے استعفے کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخواہ کی جنرل نشست پر سینیٹر بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آئی ایم ایف مزاکرات میں بھی کچھ قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے انھیں وزیر بنانا ہے.

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسی بھی غیر منتخب شخص کے لیے وفاقی وزیر رہنے کے لیے چھ ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننا لازمی ہے تا کہ شوکت ترین بطور وزیر کام جاری رکھیں.

اس سے قبل یہ خبر تھی کہ وفاقی حکومت، شوکت ترین کو پنجاب سے سینیٹر اسحاق ڈار کی نشست پر سینیٹر منتخب کروانے کے لیے اپنے منصوبے کا اعلان کرے گی۔

یہ نشست مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی غیر موجودگی کی وجہ سے تاحال خالی ہے اور اسحاق ڈار نے برطانیہ میں خود ساختہ جلاوطنی کی وجہ سے سنیٹ کی نشست کا حلف بھی نہیں اٹھایا۔

Comments are closed.