وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اپنی بیٹی نے شرمندہ کر دیا

45 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری کے ٹویٹ نے اپنی ماں کو شرمندہ کردیا. 

ایمان زینب مزاری نے سوشل میڈیا پر حکومت کے طرز حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے؟ 

شیریں مزاری کی بیٹی کا کہنا ہے کہ جادو ٹونے سےملک کا مذاق اڑایا جا رہا ہے آپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔

جواباً وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی بیٹی سے ٹوئٹر پر ہی کہا کہ میں شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر کر ذاتی حملے کر رہی ہو، بطور وکیل کسی ثبوت کے بنا الزامات لگانا ہتک عزت میں آتا ہے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ جب تمام تنقید کرنے میں ناکام ہو تو ذاتی حملے کرنا شرمناک ہے، میں شرمندہ ہوں. 

واضح رہے ان دونوں مریم نواز سمیت کئی اور سیاسی رہنما بھی وزیراعظم عمران خان پر جادو ٹونے کے ذریعے اہم تقرریاں کرنے کا الزام عائد کر چکے ہیں جبکہ وفاقی وزیر کی بیٹی نے بڑی کابینہ پر بھی تنقید کی ہے۔

Comments are closed.