جے یو آئی ‘ف’کے رکن قومی اسمبلی نے شراب کو حلال بنانے کا فارمولہ بتا دیا

50 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)جمعیت علماء اسلام ف کے رکنِ قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی نے شراب کو حلال کرنے کا فارمولہ بتا دیا، مزید تفصیلات بتانے کیلئے صحافی کو اپنے مدرسہ آنے کی دعوت دیدی۔

مولانا صلاح الدین ایوبی جو کہ انسدادِ منشیات کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں کمیٹی کے اجلاس میں بھی ایسا کوئی نقطہ اٹھایا تھا جس پر تشنگی محسوس کرتے ہوئے اسلام آباد کے معروف صحافی اعزاز سید نے ان سے گفتگو کی اور ان سے شراب حلال کرنے کا فارمولہ معلوم کیا۔

جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی کی طرف سے شراب کو حلال کرنے کا فارمولہ بتاتے ہوئے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں مولانا بتا رہے ہیں کہ شراب حرام کب ہو تی ہے اور شراب حلال کیسے ہوتی ہے۔

اس ویڈیو میں مولانا صلاح الدین ایوبی کہتے ہیں کہ اگر شراب میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ جائز ہوجاتی ہے اور وہ شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن جائے گی جس کے بعد اس کو پینا جائز ہوگا۔

http://

اس اس موقع پر صحافی نے مزید موقف سمجھنے کیلئے سوال پوچھا کہ اور کیا چیز ڈالیں کہ شراب جائز ہو جائے گی؟ اس پر مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ یہ تو پورا سسٹم ہے، آپ کسی وقت مدرسے میں آجائیں تو آپ کو دکھا دیتے ہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ شراب کو جائز قرار دے دیا جائے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے کمیٹی میں یہ بات مثال کے طور پر کہی تھی کیوں کہ یہ بات چل رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مولوی بھنگ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ، بھنگ کا پیچھا چھوڑ دیں ، اس پر میں نے کہا کہ اللہ نے ایک چیز حرام کی ہے تو ہم مولوی تو اس کو حلال نہیں کرسکتے، کوئی حکمت عملی بنا لواور علماء سے طریقہ پوچھ لو۔

اس پر مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ اگر شراب کے پیالے میں مچھلی ڈال دو تو وہ شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن جائے گا جو کہ جائز ہے۔

مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ منشیات کے خلاف صرف باتیں کی جاتی ہیں لیکن عملی کام نہیں ہو رہا ، پورے پاکستان کے نوجوان میں منشیات تیزی سے پھیل رہی ہیں، یہ خاموش دہشت گردی ہے جس کے خلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔

Comments are closed.