مریم کا اداروں کے نام لینا کم عقلی، اپنی سیاسی قبر کھود یں گی، وزیر داخلہ

45 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا مریم کا اداروں اور ان کے سربراہوں کا نام لینا کم عقلی ہے، جوڈو کراٹے اور سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کرکے وہ اپنی سیاسی قبر کھودیں گی۔

مریم نواز کے فیصل آباد میں جلسے کے ردعمل میں ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ن کہا کہ مریم دھوبی گھاٹ اور موچی گیٹ پر فوج کو زیر بحث لائیں گی تو سیاست میں بھی دھوبی گھاٹ والا سلوک ہو گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی طرف سے سیاتی جلسے میں اداروں اور ان کے سربراہوں کا نام لینا کم عقلی ہے اس میں بہادری والی کوئی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی غلط فہمی ہے کہ عمران خان جارہاہے بلکہ سچ یہ ہے کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے، وہ پانچ سال پورے کریں گے جبکہ نواز شریف پلان کرکے لندن گئے، اب وہ مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔

انھوں نے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے متعلق کہا کہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ افغان حالات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کافی بڑی تعداد میں ڈالر افغانستان گیا، چار پانچ کرنسی ایکسچینج کا آڈٹ کروا رہے ہیں۔

Comments are closed.