عمران خان کی ساکھ خراب کرنے کیلئے مجھے استعمال کیا گیا،جمائمہ خان

45 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک)عمران خان کی سابق سابق اہلیہ جمائمہ خان کہا ہے سیاسی حریفوں نے عمران خان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے مہرے کے طور پر استعمال کیا۔

جمائمہ خان جو کہ بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے تعلقات پر مبنی ڈرامہ کی پروڈیوسر نے ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کہا ہے کہ جس طرح کلنٹن کو چوٹ پہنچانے کے لیے مونیکا لیونسکی کو استعمال کیا گیا تھا ایسے ہی عمران خان کیلئے میرا نام لیاگیا۔

جمائمہ خان نے کہا کہ اپنی اور مونیکا لیونسکی کی زندگی میں مماثلت دیکھی ہے، مونیکا کی طرح وہ بھی عمر میں بڑے اور سیاسی حیثیت میں نمایاں شخص کے ساتھ رشتے میں تھیں ۔

دونوں کو نشانہ بنانے کے لیے ان کے خلاف جھوٹے سیاسی مقدمات بنائے گئے، جیل میں ڈالنے کے لیے دھمکایا گیا، ان کے یہودی پس منظر کو اچھالا گیا، نوادرات اسمگل کیس میں پھنسانے کی کوشش کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ یہاں تک کہ مجھے اس صورتحال سے تنگ آکر پاکستان چھوڑنا پڑا تھا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے اسی لئے اسی موضوع بنایاگیا۔

گفتگو کرتے ہوئے جمائمہ خان نے یاد دلایا کہ ایک 21 سالہ لڑکی کے لیے خود سے دُگنی عمر کے شخص کے ساتھ شادی، جس کا ایمان دوبارہ تازہ ہوا تھا اور اپنی تمام آزادی کو چھوڑ کر پاکستان جانے کا فیصلہ آسان نہ تھا۔

عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد میرا اب ماننا ہے کہ ارینجڈ میرج رومانوی رشتوں سے زیادہ کامیاب ہوتی ہیں، جب وہ پاکستان گئی تھیں تب ارینجڈ میرج کو پرانا اور دیوانوں والا خیال سمجھتی تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ میں بھی رومانوی رشتوں پر ہی یقین رکھتی تھیں لیکن 10 سال پاکستان میں رہنے کے بعد جب برطانیہ واپس آئی تو اریجنڈ میرج میں کچھ فوائد بھی دیکھے۔

جمائمہ خان بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے تعلقات کی کہانی پر مبنی شو دی امپیچمنٹ کی پروڈیوسر ہیں جسے 19 اکتوبر سے برطانوی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا اور یہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

Comments are closed.