پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا عزم لئے دبئی روانہ ہو گئی

50 / 100

فوٹو: پی سی بی

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کاعزم لئے بابراعظم کی قیادت میں دبئی روانہ ہو گئی، بابراعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ٹیم کیلئے دعا کرنا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پی آئی اے کی خصوصی چارٹر پرواز PK 203 کے ذریعے ٹیم دبئی روانہ ہوئی،لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر عبدالمقدم خان اور اسٹیشن مینیجر علی عباس شاہ نے ٹیم کو الوداع کیا، پاکستانی اسکواڈ کو دبئی پہنچ کر ایک دن علیحدگی میں گزارنا پڑے گا۔

http://

دبئی روانہ ہونے والے پاکستانی اسکواڈ میں ٹیم کے 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل ہیں،دبئی روانگی کے وقت کھلاڑی کافی پرجوش دکھائی دیئے ۔

متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا اور بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے، بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا تھا، حسن علی سمیت بعض کھلاڑیوں کی فیملیز بھی ان کے ساتھ دبئی گئی ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ کیلئے امارات روانہ ہوتے ہوئے قوم کیلئے جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم پر یقین رکھیں اور ہماری فتح کیلئے دعا کریں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ شائقین کی سپورٹ سب سے بڑھ کر ہے۔

کپتان بابر اعظم نے قوم سے کہا کہ ٹیم کے ساتھ کھڑے ہوں اور اس کے لیے دعا کریں، پاکستان ٹیم پر یقین رکھیں ، پاکستان زندہ باد۔ذرائع کے مطابق دو سینئرز کی ٹیم میں شمولیت کے بعد بابراعظم پر دباو میں کمی آئی ہے ۔

Comments are closed.