ریحام خان کوجھوٹ بولنے پر50ہزار پاونڈ جرمانہ، زلفی سے معافی مانگ لی

51 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کوجھوٹ بولنے پر 50ہزار پاونڈز ہرجانہ دینا پڑ گیا،ریحام خان نے اپنے جھوٹ پر ذلفی بخاری سے معافی بھی مانگ لی۔

وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے لندن ہائیکورٹ میں سابق اہلیہ اور براڈ کاسٹر ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔

ذلفی بخاری کے ہتک عزت دعوے پرلندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ریحام خان نے ذلفی بخاری کو مقدمے کے اخراجات اور ہرجانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، ریحام خان 50 ہزار پاؤنڈ بطور ہرجانہ ادا کرے گی۔

http://

جس سوشل میڈیا سے ذلفی بخاری کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا گیا تھا اسی پراپنے ویڈیو میں ریحام خان نے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری سے ہتک آمیز الزامات پر معافی بھی مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ 6 اور 7 دسمبر 2019 کو ریحام خان نے یو ٹیوب براڈ کاسٹ میں الزام لگایا تھا کہ روزویلٹ ہوٹل کی فروخت میں ذلفی بخاری کا مفاد ہے۔

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے روزویلٹ ہوٹل سے متعلق ریحام خان کی طرف سے الزامات عائد کرنے پر برطانوی عدالت سے رجوع کیا تھا اور پہلے راونڈ بھی ان کے حق میں آیا تھا۔

Comments are closed.