نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، خیبر پختوا اور سنیٹر پنجاب کی ٹیمیں فائنل میں

13 / 100

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)دفاعی چمپئن خیبر پختونوخواہ نے سیمی فائنل میں پنجاب ناردرن کو جب پنجاب سینٹرل نے کراچی کو ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کردیا۔

پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختوانخواہ نے 157 رنز کا ہدف 5 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،افتخار احمد کی 17 گیندوں پر 260 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے 45 رنز کی اننگز نے خیبر پختوانخواہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسرے اینڈ سے ان فارم بیٹر صاحبزادہ فرحان نے 53 رنز کی اننگز عمدہ اننگز کھیلی اور انھوں نے 39 گیندوں پر 135.9 کے اسٹرائیک ریٹ سے 53 رنز اسکور کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔

http://

کامران غلام نے 35 رنز بنائے، افتخار احمد کی 45 رنز کی دھواں دھار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا،انہوں نے 4 چوکے اور 3 چھکے لگا کر خیبر پختوانخواہ کو فائنل میں پہنچا دیا۔

اس سے قبل پنجاب ناردرن نے خیبر پختوانخواہ کو جیت کیلئے 157رنز کا ہدف دیا تھا پنجاب ناردرن کے ابتدائی چاروں بلے بازوں نے قدرے محتاط کھیل پیش کیا، جس کی وجہ سے وہ بڑٹارگٹ دینے میں ناکام رہے ۔

ناصر نواز اور علی عمران نے ناردرن کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ناصر نواز نے 5 چوکوں کی مدد سے 27 جبکہ علی عمران نے 4 چوکوں کی بدولت 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے بعد ذیشان ملک نے عمر امین کے ہمراہ رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تاہم وہ بھی رنز کی رفتار کو تیز نہ کرسکے۔ذیشان ملک نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 جبکہ عمر امین ایک بار پھر 22 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔

پنجاب ناردرن نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔سہیل تنویر اور عامر جمال نے 19،19 اور روحیل نذیر نے 11 رنز اسکور کیے، خیبر پختونخوا کے ارشد اقبال نے 3 جبکہ افتخار احمد، خالد عثمان اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے سیمی فائنل میں سینٹرل پنجاب نے کراچی کو با آسانی 7وکٹوں سے شکست دے دی، سینٹرل پنجاب کی جیت میں کامران اکمل اور احمد شہزاد کی 88رنز کی شراکت نے اہم کردار ادا کیا۔

سندھ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اووز میں8وکٹوں کے نقصان پر صرف141رنز بنا سکی جس میں خرم منظور34، شرجیل خان32،سہیل خان 21،امیر حمزہ 19اور رومان رئیس 14رنز شامل تھے۔

سینٹرل کی طرف سے قاسم اکرم نے15رنز دے کر 3، وہاب ریاض اور ظفر گوہر نے 2،2وکٹیں حاصل کیں جب کہ رومان سمین گل کی تھروپر وکٹ کیپر کامران کے ہاتھوں رن آوٹ ہوئے۔

http://

سینٹرل پنجاب نے 17.5اوورز میں ہدف حاصل کرلیا، ناٹ آوٹ رہنے والے قاسم اکرم نے ووننگ شاٹ کھیلا اور اپنی ٹیم کا مجموعی اسکور145تک پہنچادیا،حسین طلعت13رنز پر ان کے ہمراہ ناٹ آوٹ واپس آوٹ آئے۔

سینٹرل کے اخلاق نے9، احمد شہزاد49، کامران اکمل51 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، آل راونڈ کارکردگی دکھانے پر سنیٹرل کے قاسم اکرم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

خیبر پختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان فائنل میچ آج شام ساڑھے7بجے کھیلا جائے گایہ ٹیمیں ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی مضبوط قرار دی گئی تھیں۔

Comments are closed.