وزیراعظم و آرمی چیف کی ڈی جی آئی ایس آئی پر مشاورت مکمل، فواد چوہدری

50 / 100

اسلام آباد( زمین حقائق ڈاٹ کام)فواد چوہدری نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل اور نئے تقرر کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے آج( بدھ) ٹوئٹر پر بیان میں بتایا ہے کہ ایک مرتبہ پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کے لیے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

http://

فواد چوہدری نے گزشتہ روز(منگل) کو کابینہ کے اجلاس کے بعد بھی کہا تھا کہ پاکستان کی سول اور ملٹری کے درمیان بہت آئیڈیل تعلقات ہیں اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے جس کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا، گزشتہ رات وزیراعظم اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے درمیان طویل ملاقات ہوئی، آرمی چیف اور وزیراعظم کے آپس میں بہت قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ شب وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طویل نشست ہوئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نئے ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کیلئے قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا،کبھی بھی وزیراعظم آفس ایسا قدم نہیں اٹھائیگا جس سے فوج یا سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نہ فوج ایسا قدم اٹھائے گی جس سے وزیراعظم یا سول سیٹ اپ کی عزت میں کمی آئے،نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئے تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں چیف وہب اوروزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم چاہتے تھے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کچھ ماہ عہدے پر برقرار رہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے وزیراعظم کے پاس 3 سے 5 نام آنے ہیں وزیراعظم ایک نام کی منظوری دیں گے ، وزیراعظم افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکو رکھنا چاہتے تھے۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اچھے پیشہ ور سپاہی ہیں، حکومت تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، وزیراعظم کی باڈی لینگویج مثبت تھی اور وہ پُراعتماد تھے۔

عامر ڈوگر نے کہا وزیراعظم نے کابینہ میں کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں،ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری وزیراعظم کا اختیار ہے، قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری کوئی انا نہیں ہے، وہ ملک کے چیف ایگزیکیٹواور عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور آرمی چیف اور اس آفس کی بھی ایک عزت اوراحترام ہے۔

Comments are closed.