پٹرول کی قیمت میں مزید 7 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان

43 / 100

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) ملک میں ایک بار پھر پٹرول کی قیمت 7 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم 15 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی کی نئی قیمتوں کا تعین ہونا ہے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 دنوں کے دوران 12 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے اور اگلے تین دن قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار رہے گا.

حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کے لیے سبسڈی دے کر کم اضافہ بھی کر سکتی ہے فی الحال پٹرول 7 اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے.

حکومت نے اضافہ کیا تو نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہو گا، گذشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے 8 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح یکم اکتوبر لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 82 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

آج تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت 127 روپے 30 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 99 روپے 51 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 122 روپے 4 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 99 روپے 31 پیسے ہے.

Comments are closed.