خیبر پختونخوا نے کراچی اور پنجاب ناردرن نے بلوچستان کو ہرادیا

50 / 100

فوٹو: پی سی بی

لاہور( صلاح الدین فاروق)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کے جنید خان نے جیتا ہوا میچ پنجاب ناردن کی جھولی میں ڈال دیا، آخری میچ میں جیت کیلئے ناردرن کی ٹیم کو 15رنز درکار تھے جنید خان نے پانچویں بال پر پورے کروادیئے۔

بلوچستان کی ٹیم کے کپتان امام الحق کی قیادت میں ٹاس ہارکر پہلے بیٹنگ کیلئے میدان میں آئی اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر185رنز بنائے،عبداللہ شفیق44بالز پر73رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے۔

کپتان امام الحق نے بھی 39بالوں پر 50رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،ان کے علاوہ سہیل اختر16، عمید آصف نے 17رنز بنا ئے، بلوچستان کے زمان خان نے 3وکٹیں لیں، سہیل تنویر، موسیٰ، نعمان اورعامرجمال کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

http://

جواب میں ناردن کی ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کیا، علی عمران 64رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے جب کہ ناصر نواز نے30،زیشان ملک نے53رنز بنائے، سہیل تنویر 4بالوں پر 10رنز بنا کر نا ٹ آوٹ رہے انھوں نے چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

بلوچستان کی طرف سے عمید آصف اور عماد بٹ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ایک وکٹ کاشف بھٹی نے لی جب کہ جنید خان3.5اوورز میں44رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں خیبر پختونخوا نے کراچی کی ٹیم کو7وکٹوں سے شکست دی،پہلے کھیلتے ہوئے کراچی نے 6وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے ،شان مسعود54، شرجیل26 اور انور علی34رنز بنا کر نمایاں رہے۔

خیبر پختونخوا کے کپتان افتخار احمد نے 2وکٹیں حاصل کیں جب کہ نیاز اورآصف آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی آوٹ کیا،جب کہ سندھ کے دانش عزیز رن آوص ہوئے تھے۔

http://

جواب میں کے پی نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،کپتان افتخار نے 3چھکوں کی مدد سے34بالوں پر55رنز بنائے جب کو صاحبزادہ فرحان49رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

عامر عظمت 18اور مصدق 23رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کراچی کی طرف سے سہیل خان اور زاہد محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ خیبر بختوا کے عامر عظمت رن آوٹ ہوئے۔افتخار احمد مین آف دی میچ قرار پائے۔

Comments are closed.