شعیب ملک بالآخرٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب

50 / 100

لاہور( سپورٹس ڈیسک) شعیب ملک نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی پرفارمنس، مداحوں کی فرمائش اور قسمت کے زور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کرگئے گئے۔

پاکستان کرکٹ بور ڈ نے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک کی صہیب مقصود کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کی تقدیق کردی اور کہا گیاہے کہ آل راؤنڈ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

صہیب مقصود ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بننے پر ہی تنقید کی زد میں تھے تاہم اس موقع پر قسمت بھی ان پر مہربان نہ رہی اور وہ د نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے اب انہی صحت مسائل کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

http://

بتایا گیاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اور فزیو کلف ڈیکن نے کچھ دیر قبل صہیب مقصود کی انجری کا جائزہ لیا اور انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔

صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ ملنے کے بعد پی سی بی نے ان کے متبادل کے طور پر شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے جب کہ صہیب مقصود کو اب اگلے ورلڈ کپ تک انتظار کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اعظم خان بھی شائقین کی شدید تنقید اور اپنی کمزور پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے جب کہ ان کی جگہ لینے والے سابق کپتان سرفراز احمد ہیں۔

شائقین کرکٹ آل راونڈرز کے کوٹے میں ٹیم میں شامل عماد وسیم کی پرفارمنس کی وجہ سے بھی ان کو بھی ٹیم سے آوٹ کرنے کے مطالبات کرتے رہے ہیں تاہم وہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں بدستور موجود ہیں۔

Comments are closed.