فیاض الحسن چوہان کوپھر صوبائی ترجمان کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

55 / 100

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)راولپنڈ ی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نیصوبائی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

فیاض الحسن چوہان کی جگہ معاون خصوصی وزیراعلی برائے اطلاعات و خصوصی اقدامات حسان خاور کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے انھوں نے خود بھی ٹوئٹر پر بیان میں بتایاہے کہ انھیں ترجمان بنا دیاگیاہے۔

یاد رہے کہ ان کی حالیہ تعیناتی وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق سے استعفیٰ لیے جانے کے بعد 13 اگست کو عمل میں آئی تھی۔

http://

ایوان وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں 13 اگست 2021 کو فیاض الحسن چوہان کو ترجمان حکومت پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا اعلان کیا جب کہ حسان خاور بطور ترجمان حکومت پنجاب اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات مقرر کیاگیا۔

حسان خاور نے اپنی تعیناتی کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا،جب کہ دوسری طرف فیاض الحسن چوہان کو موجودہ پنجاب حکومت میں تیسری مرتبہ یہ منصب دے کر عہدے سے ہٹایا گیاہے۔

پنڈی بوائے فیاض الحسن چوہان اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش کے جواب میں 4 مارچ 2019 کو ‘ہندوؤں’ کے خلاف بیان پر ہٹایا گیا تھا۔

سال2019میں ہی 5 جولائی کو ان کی دوبارہ پنجاب کابینہ میں واپسی ہوئی تھی اور انہیں صوبائی وزیر جنگلات بنا دیا گیا تھا،دسمبر میں انھیں وزارت اطلاعات دے دی گئی تھی۔

بعد میں ان کی جگہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا جو اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے بھی کام کرچکی تھیں۔

Comments are closed.