فیس بک، وٹس اپ،نسٹاگرام سروسز کئی گھنٹو ں بعد بحال، خرابی پکڑی گئی

45 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ سروسز کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد بحال ہو گئی سروسز کی بندش کی وجہ تلاش کر لی گئی ہے۔

اس حوالے سے عالمی سطح پر سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے ویب نظام میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کی گئی اور اسی دوران پورا نیٹ ورک ہی بیٹھ گیا۔

بتایا جاتاہے کہ بارڈر گیٹ وے پروٹوکول اپ گریڈ کرنے سے فیس بک کی تمام سروسز انٹرنیٹ سے غائب ہوگئیں کیونکہ فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ تینوں مختلف سروسز ہیں تاہم ان کا انفراسٹرکچر مشترکہ ہے۔

اسی لئے ایک سروس کے نظام میں خرابی کی وجہ سے باقی تمام سروسز نے کام کرنا چھوڑ دیا، اس دوران واٹس اپ ، انسٹا گرام اورفیس بک حکام کی طرف سے ٹوئٹر پر ایک ہی طرح کا پیغام شیئر کیا گیا کہ مسئلے کو جلد سے جلد حل کر کے سروسز بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پیغام میں کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کی تمام سروسز کی بندش کو فیس بک کی تاریخ کا سب سے بدترین بحران قرار دیا جا رہا ہے، ماہرین کے مطابق فیس بک کمپنی کو کبھی بھی اپنی سروسز کی اس قدر طویل اور مکمل بندش کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ سروسز کی بندش کے دوران ٹوئٹر آپریشنل رہا اور ٹوئٹر پر دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرینڈز چلائے گئے ہیں اور جاننے کی کوشش کی گئی کہ سوشل میڈیا تک رسائی میں کیوں مشکلات کا سامنا ہے۔

فیس بک، انسٹاگرام کے ماہرین نے کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے باعث فالٹ ٹریس کرلیا اور آہستہ آہستہ سروسز بحال ہونے کے بعد مکمل بحال ہو گئیں جبکہ وٹس اپ، فیس بک کے کافی دیر بحال بحال ہوا۔

Comments are closed.