بڑے میڈیا ہاوَسز کے مالکان کے نام بھی پینڈورا پیپرز میں شامل ہیں

45 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کے تمام بڑے میڈیا ہاؤسز کے مالکان کے نام بھی پینڈورا پیپرز میں شامل ہیں کئی ایک پر منی لانڈرنگ کے الزامات بھی ہیں. 

ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ میڈیا ہاؤسز کے مالکان پر منی لانڈرنگ کے الزامات لگتے رہے ہیں وزارت اطلاعات اس ضمن میں شفاف تحقیقات کا آغاز کر رہی ہے. 

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے پیمرا کو جواب طلبی کیلئے کہا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ تحقیقات کیلئے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت یہ اعلیٰ سطح کا سیل قائم کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کا یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گااور پنڈورا لیکس سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائیں گے۔

پنڈورا لیکس کی ایف آئی اے، نیب ، ایف بی آر اور اینٹی کرپشن تحقیقات کریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات قوم کے سامنے رکھی جائیں گی. 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون کو ٹی او آرز بنانے کاہدف دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں۔

وفاقی وزراء شوکت ترین،مونس الٰہی اور

 فیصل واوڈا، شرجیل میمن، علی ڈار سمیت 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقاتی عمل سے گزرنا پڑے گا. 

ان کا کہنا ہے کہ ‏بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان کے تمام بڑے میڈیا ہاؤسز کے مالکان کے نام ‎#PandoraLeaks میں شامل ہیں. 

Comments are closed.