پنڈورا پیپرز کا خیر مقدم،پاکستانیوں کی تحقیقات اور کاروائی کرینگے، وزیراعظم

55 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے بین الاقوامی ادارے آئی سی آئی جے کی جانب سے مالی امور پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات پینڈورا پیپرز کا خیر مقدم کرتے ہیں جن کے نام سامنے آئے ہیں حکومت پاکستانی شہریوں کے خلاف کاروائی کرے گی۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ہم پنڈورا پیپرز کا خیر مقدم کرتے ہیں جن میں اشرافیہ کی غیر قانونی دولت کو بے نقاب کیا گیا ہے جو کرپشن اور ٹیکس چوری سے حاصل کی گئی اور مالیاتی ٹھکانوں پر غیر قانونی طور پر پہنچائی گئی۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پینل ایف اے سی ٹی آئی نے حساب لگایا ہے کہ اس طرح چوری شدہ سات ٹریلین ڈالر کی خطیر رقم آف شور ٹیکس ٹھکانوں پر رکھی گئی ہے۔

http://

وزیراعظم عمران خان نے یقین دہائی کرائی کہ میری حکومت پنڈورا پیپرز میں شامل تمام (پاکستانی) شہریوں کی تحقیقات کرے گی اور اگر کوئی غیر قانونی چیز ثابت ہوئی تو مناسب کاروائی بھی کی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سنگین بے انصافی کو ماحولیاتی تبدیلی کے بحران کی طرح دیکھیں،
اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو غریب اور امیر ریاستوں کے درمیان عدم مساوات غریب ملکوں میں غربت کے اضافے کا باعث بنے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس کو اس لئے بھی دیکھنا ضروری ہے کہ اس سے غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں معاشی ہجرت کا سیلاب آئے گا اور پوری دنیا میں معاشی عدم استحکام پیدا ہوگا۔

http://

ان سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری کی کرپشن کے مزید پرت سامنے آئے ہیں، قوم نے پہلے پاناما اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتے دیکھا۔

صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کو تمام اثاثوں میں ظاہر کیا گیا تھا،انہوں نے لکھا، الحمداللہ، کچھ چھپانے کو نہیں، گذشتہ 15 سال سے یہ کمپنی ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں تمام اثاثوں میں ظاہر کی گئی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز قوانین کی ایک واضح یاد دہانی ہیں جو کہ نام نہاد محفوظ پناہ گاہوں کی اجازت دیتے ہیں جو لوٹ کی سہولت فراہم کرتے ہیں جو ترقی پذیر ممالک میں لوٹ مار میں سہولت کاری فراہم کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک نجی پاکستانی ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو کہیں گے سب کے خلاف تحقیقات کریں تاہم رات کو جب یہ رپورٹ منظر عام پر آئی تو خود وزیر خزانہ شوکت عزیز کے نام بھی آف شور کمپنی نکل آئی۔

Comments are closed.