عمرشریف کے عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں تدفین کے انتظامات

45 / 100

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)نامور کامیڈین و اداکار عمر شریف کے بیٹے کی خواہش پر سندھ حکومت نے عمرشریف کی تدفین کرنے کا اعلان کر دیا ہے.

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے ٹوئٹ پر بیان میں کہا کہ عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات سندھ حکومت کررہی ہے۔

اس سے قبل کراچی میں موجود عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تصدیق کی کہ والد اب ہم میں نہیں رہے اور خالق حقیقی سے جاملے ہیں، سب سے اپیل ہےکہ مغفرت کے لیے دعا کریں۔

انھوں نے کہا کہ والد کی خواہش تھی کہ تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں ہو، سندھ حکومت سے عبداللہ شاہ غازی کےمزار میں تدفین کی درخواست کی ہے۔

عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت سے عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کی درخواست کی ہے بعد میں سعیدغنی نے مزار کے احاطے میں تدفین کی اجازت کی تصدیق کی۔

عمر شریف کی جرمنی کے اسپتال میں انتقال کے بعد واپس لایا جا رہا ہے، انتقال پر صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی، سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.