مارننگ شو کی میزبان، جگن کاظم،کی متنازعہ ویڈیو پر پیمرا کا شوکاز نوٹس

50 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پیمرا نے اے پلس ٹی وی کے مارننگ شو ‘مارننگ ود جگن ‘ میں قابل اعتراض ڈانس اورنا مناسب حرکتیں نشر کرنے پر چینل کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈ یا پر چلنے کے بعد بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے اس پر تنقید کی تھی اور لبرلز اور فحاشی کے حوالے سے ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کرتی رہی جس میں صارفین نے غیر مناسب الفاظ میں اس میزبان کو بھی ہدف تنقید بنایا۔

نوٹس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے مارننگ شو میں قابلِ اعتراض مواد نشر کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا جس پر مطمئن نہ کرنے سکنے پر بھاری جرمانے کا خدشہ موجودہے۔

اس حوالے سے پیمرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر اردو اعلامیہ بھی جاری کیا ہے، جس میں مذکورہ معاملے پر 7 یوم میں جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر میزبان جگن کاظم کے مارننگ شو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے شدید تنقید کا سامنا بھی ہے جس میں ایک سیگمنٹ میں جب لوگ عجیب و غریب حرکتیں دکھائی دیتے ہیں تب خود جوگن بھی مستی سے ناچتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتاہے کہ اس سیگمنٹ میں حصہ لینے والے افرا کو ہاتھوں کا استعمال کیے بغیر سیب کھانا تھا اور جوڑوں کے وہ سیب دوسروں کے منہ میں دبائے ہوئے تھے۔

ویڈیو میں مرد اور خواتین پارٹنرز کو متنازع قرار دیے جانے والا مقابلہ پورا کرتے دیکھا گیا تھا،مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر #BoycottMorningWithJuggunKazimکا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا تھا ۔

نوٹس کے مطابق جگن کاظم کے جس پروگرام کی ویڈیو وائرل ہوئی وہ 24 ستمبر کی صبح نشر ہوا تھا تاہم ویڈیو کچھ روز بعد وائرل ہوئی تھی مگر لوگوں نے اسی ویڈیو پر پیمرا سے ایکشن لینے کے مطالبات کئے۔

واضح رہے گزشتہ کچھ عرصہ سے نجی ٹی وی چینلز اور ان کے میزبان اپنی ریٹنگ کیلئے اس طرح کے اچھل کود کا سہارا لیتے ہیں کبھی متنازعہ ویڈیوز سامنے آ جاتی ہیں اس سے قبل ندا یاسر سمیت کئی میزبانوں کی ویڈیوز اور متنازعہ الفاظ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہے ہیں۔

http://

ٹوئٹر پر وائر ل ہونے والا ویڈیو کلپ

Comments are closed.