میرے پاس سازش کی ویڈیو ہے کسی کی ذاتی نہیں، مریم نواز 

45 / 100

 مریم نواز لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے اپنے ترجمان محمد زبیر سے متعلق کہا ہے کہ یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے کہ اس میں حقیقت کیا ہے؟ مجھے کسی نے کوئی دھمکی نہیں دی. 

لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس سازش کی ویڈیو ہے میرے پاس کسی کی ذاتی ویڈیو نہیں ہے، ناصر بٹ نے جج ارشد ملک کی جو ویڈیو بنائی وہ قومی سطح کا معاملہ تھا. 

انہوں نے کہا کہ محمد زبیر میرے ترجمان ہیں اور رہیں گے، محمد زبیر کو کافی دیر سے دھمکیاں مل رہی تھیں، یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے کہ اس میں حقیقت کیا ہے؟

 کہ چاہتی ہوں میاں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہوجائے، میاں نوازشریف پاکستان آنے کیلئے بیتاب ہیں، جنید صفدر کا ابھی سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، میں اور میاں صاحب سیاست کیلئے کافی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے کسی نے کوئی دھمکی نہیں دی، پہلے دھمکی آئی تھی تو نوازشریف نے بھرپور جواب دیا تھا، جس نے بھی مجھ سے لڑنا ہے سیاسی میدان میں لڑے کچھ لوگ نوازشریف کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں میاں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہوجائے، نوازشریف پاکستان آنے کیلئے بیتاب ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسا نظام ہو ملک میں انصاف ملے، ایسا نظام نہ ہو کہ تین بار کے وزیراعظم کو جیل میں ڈالاجائے۔ 

مریم نواز نے کہا جنید صفدر قانون کے فائنل ائیر میں ہے وہ ابھی لیگل پریکٹس کرے گا،جنید کی تو ابھی شادی ہونے والی ہے ابھی اس کا سیاست میں کوئی ارادہ نہیں، میں اور میاں صاحب سیاست کے لئے کافی ہیں. 

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کے بارے میں آئین کچھ نہیں کہتا، چیئرمین نیب کی توسیع کے بارے پارٹی بہتر بتا سکتی ہے اس پر پارٹی کا موقف موجود ہے۔

Comments are closed.