جنوبی وزیرستان میں آپریشن،10دہشتگرد ہلاک، ایران سے پاکستانی پوسٹ پر حملہ

46 / 100

راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)سکیورٹی فورسز کیصوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ مارے جانے والوں میں 4 دہشت گرد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

جنوبی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ باردوبرآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ ہلاک دہشت گرد آئی ای ڈیز لگانے اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری طرف دہشتگردوں کی ایرانی حدود سے ایف سی کی چوکی پر فائرنگ کی گئی ہے جس سے اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو ا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایران علاقے میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے سرحد پار سے پاکستانی علاقے میں موجود ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔

دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کے علاقے چوکب میں ایف سی چیک پوسٹ پر کیے گئے حملے کے دوران چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

اس حملے کے دوران 2 ایف سی اہلکار ہدف بنے دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آنے کے باعث سپاہی مقبول شاہ جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ ایک اور اہلکار شدید زخمی ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد ایرانی حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

Comments are closed.