عمرشریف 7 گھنٹے سفر کے بعد جرمنی کے اسپتال میں داخل

51 / 100

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا روانہ کیے گئے کے مسلسل 7 گھنٹے کی فلائٹ کے بعد تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں طبی معائنے اور ریسٹ کے لیے داخل کر دیا گیا ہے۔

امریکا میں ان کے معالج ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ کراچی سے ایمبولینس میں روانگی کے بعد سوا سات گھنٹے کے مسلسل ہوائی سفر کے دوران عمر شریف کو تھکاوٹ اور ہلکا بخار ہو گیا تھا اس لئے سٹے کرنا پڑا۔

ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق کمپنی سے رابطے کے بعد انہیں رات کے لیے نیورمبرگ کے اسپتال میں قیام کرایا گیا ہے ،جہاں عمر شریف کا میڈیکل چیک اپ اور تازہ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا ہے کہ تمام انتظامات ایمبولینس کمپنی کر رہی ہے ائیر ایمبولینس عمر شریف کو لے کر جرمنی سے بدھ کی صبح آئس لینڈ کے لیے روانہ ہوجائے گی۔

 گزشتہ روز پاکستانی کامیڈین و اداکار عمر شریف کو علاج کے لیے ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ کیا گیا تھا اور اہلیہ نے قوم سے دعاوں کی اپیل کی ۔

عمرشریف کے ہمراہان اہلیہ زریں غزل بھی ائیر ایمبولینس میں گئی ہیں جبکہ دیگر تین اہلخانہ کے افراد کمرشل پرواز سے امریکا جائیں گے عمرشریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

http://

عمر شریف نے کل روانہ ہونا تھا تاہم ڈاکٹرز نے کل سفر کی اجازت نہیں دی تھی ،وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،سندھ حکومت کی جانب سے ان کے علاج کیلئے چار کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کی گئی ہے۔

روانگی سے قبل انہیں  صبح ایمبولینس میں کراچی کے نجی اسپتال سے کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل پہنچایا گیا،عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا جا ئے گا۔

واشنگٹن میں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے ہیں جب کہ عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے مددد کی۔

ائیرپورٹ راونگی سے قبل ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے عمر شریف کو سفر کے لیے فٹ قرار دیا گیا ، دوسری طرف عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں سے اداکار کی صحت کے حوالے سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

زرین عمر نے ائیر ایمبولنس سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اداکار کے مداحوں سے عمر شریف کے بخیر و عافیت امریکا منتقلی کیلئے دعا کرنے کا کہا ہے انھوں نے کہا کہ ہم ائیر ایمبولنس میں ہیں، آپ سب کی دعاؤں سے ہی یہاں تک پہنچے ہیں۔

زرین عمر نے کہامیں آپ سب کی دعاؤں کے ساتھ ہی عمر کو امریکا لے کر جانا چاہتی ہوں، یہ رسکی فلائٹ ہے لہٰذا آپ سب عمر شریف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ ہم خیر خیریت سے امریکا کے اسپتال میں پہنچ جائیں اور جلد از جلد علاج ہوجائے۔

Comments are closed.